عمران خان خودہی کہتے تھے جب حکمران کرپٹ ہوتا ہے تو چیزوں کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں ،مریم نواز

عمران خان خودہی کہتے تھے جب حکمران کرپٹ ہوتا ہے تو چیزوں کی قیمتیں بڑھ جاتی ...
عمران خان خودہی کہتے تھے جب حکمران کرپٹ ہوتا ہے تو چیزوں کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں ،مریم نواز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہاہے کہ عمران خان خودہی کہتے تھے کہ جب حکمران کرپٹ ہوتا ہے تو چیزوں کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیںتو اس لحاظ سے چور کون ہوا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سے جب کارکردگی کے حوالے سے سوال کیا جاتا ہے توان کے پاس مسلم لیگ ن اور نوازشریف کے علاوہ کوئی جواب بھی نہیں ہے ،حکومت کرپشن کرپشن کاراگ الاپتی رہتی ہے تو اس کافیصلہ زمینی حقائق پر ہونا چاہئے ۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں آٹا ،دال ،چاول ،چینی ،بجلی اورگیس کی کیاقیمتیں تھیں اور آج کیا قیمتیں ہیں ،نائب صدر ن لیگ نے کہاکہ عمران خان خودہی کہتے تھے کہ جب حکمران کرپٹ ہوتا ہے توان چیزوں کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں، آئل کی ،پٹرول کی اورڈیزل کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں تو اس لحاظ سے چور کون ہوا۔

لیگی رہنما نے کہاکہ نوازشریف 5 اعشاریہ 8 جی ڈی پی چھوڑکر گئے آج پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ منفی میں جی ڈی پی چلی گئی ہے اسی سے پتہ چل جاتا ہے کہ یہاں کرپٹ کون ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -