مسلم لیگ ن کا بیانیہ " ووٹ کو عزت دو" مدھم پڑگیا، کیا کہیں گی؟ صحافی کے سوال پر مریم نواز کا ایسا جواب کہ ہرکسی کی ہنسی نکل گئی 

مسلم لیگ ن کا بیانیہ " ووٹ کو عزت دو" مدھم پڑگیا، کیا کہیں گی؟ صحافی کے سوال پر ...
مسلم لیگ ن کا بیانیہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف سے صحافی نے مسلم لیگ ن کے ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ سے متعلق سوال کیا تو خاتون رہنما نے ایسا جواب دیدیا کہ ہرکسی کی ہنسی نکل گئی ۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ " مسلم لیگ ن کا "ووٹ کو عزت دو " کابیانیہ مدھم ہوگیا، اس پر مریم نواز نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تو سنا تھاکہ مسلم لیگ ن کے دو بیانیے ہیں ،  آپ کہہ رہے ہیں کہ مدھم ہوگیا۔ ان کی اس بات پر موقع پر موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔ مریم نواز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ "ووٹ کو عزت دو، نواز شریف کا بیانیہ تھا  اور  ہے ، وقت نے ثابت کیا کہ وہ بیانیہ ٹھیک تھا، وہ آئین اور دستور کا بیانیہ تھا۔ 

ان کاکہناتھاکہ سب ایک بات پر متفق ہیں، جو یہاں پر موجود ہیں، اور جو یہاں نہیں، شہبازشریف صاحب بھی یہاں نہیں ہیں، وہ اور باقی سب قائدین نوازشریف کی لیڈرشپ پر متفق ہے ۔

مزید :

قومی -