مریم نوازشریف نے نیب میں عدم پیشی کا عندیہ دے دیا

مریم نوازشریف نے نیب میں عدم پیشی کا عندیہ دے دیا
مریم نوازشریف نے نیب میں عدم پیشی کا عندیہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مریم نوازشریف نے ماڈل ٹاﺅن میں پریس کانفرنس میرے خیال میں نیب کے سامنے پیش نہ ہونا، قانون کی زیادہ پاسداری ہے، نیب مطلوب ادارہ ہے، نیب کو جواب دینا ہے، عوام کے ٹیکس کے پیسے کو سیاسی جوڑ توڑ اور حکومت کی کیوں مدد کی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا کہناتھاکہ ابھی ایک وزیر کہہ رہے تھے کہ عمران خان کو کہوں گا کہ میر شکیل الرحمان کو چھوڑ دیں۔ کیا اس کو عمران خان نے گرفتار کیا ہے؟ یہ ہے نیب؟ انہوں نے کہا کہ نیب کا بڑا گھناو¿نا کردار ہے۔مجھ پر یہ پہلا یا دوسرا نہیں بلکہ تیسرا مقدمہ ہے، اگر پہلا مقدمہ مضبوط تھا، دوسرا کیوں بنایا؟ اب تیسرے مقدمے کا انجام بھی پہلے جیسے مقدمات کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی میں نیب کی مہمان تھی، ان کے پاس مجھے رکھنے کی جگہ بھی نہیں تھی۔ مجھ سے تحقیقات کی گئیں کہ مسلم لیگ ن بڑی جماعت ہے، آپ کی وہاں کیا اختیار ات ہیں، آپ کون سی کتابیں پڑتی ہیں، ملکی سیاست اور دوسری چیزوں پر گفتگو کی جاتی رہی لیکن مقدمے بارے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی گئی۔

مزید :

قومی -