نوازشریف کیلئے بڑا آسان تھا وہ 6 ایٹمی دھماکوں کے بدلے 12 منٹ کی خاموشی اختیار کرلیتے ،مریم نواز

نوازشریف کیلئے بڑا آسان تھا وہ 6 ایٹمی دھماکوں کے بدلے 12 منٹ کی خاموشی اختیار ...
نوازشریف کیلئے بڑا آسان تھا وہ 6 ایٹمی دھماکوں کے بدلے 12 منٹ کی خاموشی اختیار کرلیتے ،مریم نواز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے حکومت کی فارن پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ نقشے پر لکیریں کھینچنے سے آپ کو کشمیر نہیں مل جائے گا،یا 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرنے سے ،یا ایک شاہراہ کانام بدل دینے سے ،اگر ایسا ہے یہ توبڑا آسان کام ہے ۔میاں نوازشریف پر ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کرنے کاوقت آیاتونوازشریف کیلئے بڑا آسان تھا کہ وہ 6 ایٹمی دھماکوں کے بدلے 12 منٹ کی خاموشی اختیار کرلیتے توپاکستان کبھی ایٹمی طاقت نہ بنتا ،بنی گالہ کانام تبدیل کرکے اس کا نام چاغی رکھ لیتے ۔

مریم نواز نے حکومت کی فارن پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سفارتی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے ،72 سالہ دور میں بھارت کو کبھی ایسی جرا¿ت ہوئی کہ کشمیر کی حیثیت کو ختم کر سکے ،یہ سیاہ دھبہ بھی موجودہ حکومت کے منہ پر لگا،حکمران تو امریکا سے بڑے خوش خوش آئے تھے کہ ثالثی ہو گی،کہاں گئی وہ ثالثی،کہاں گئی وہ تقریریں اور بیانات جو آپ نے پرچیوں کے بغیر دیئے تھے، آج 72 سال میں پہلی دفعہ کشمیر بھارت کی جھولی میں جاگرا،آپ کشمیریوں سے کیاکہیں گے کہ میںتمہارا مقدمہ نہیں لڑ سکا،کیاآپ کہیں گے کہ میں فون کرتا تھاتو مودی میرا فون نہیں اٹھاتا تھا۔

مریم نواز نے کہاکہ یہ وہ مودی صاحب ہیں جووزیراعظم نوازشریف کے دور میں پاکستان آئے تھے ،یہ ہوتا ہے ایک منتخب ،تجربہ کاراور مسلط زدہ وزیراعظم میں فرق۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -