ان کی شکلیں دیکھیں،ابھی مریم بی بی کی پریس کانفرنس ختم نہیں ہوئی  کہ۔۔۔حناپرویز بٹ بھی میدان میں آگئیں،حیران کن بیان جاری کردیا

ان کی شکلیں دیکھیں،ابھی مریم بی بی کی پریس کانفرنس ختم نہیں ہوئی  ...
ان کی شکلیں دیکھیں،ابھی مریم بی بی کی پریس کانفرنس ختم نہیں ہوئی  کہ۔۔۔حناپرویز بٹ بھی میدان میں آگئیں،حیران کن بیان جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ اپنی لیڈر سے اظہار یکجہتی کرنا تمام کارکنوں کا حق ہے،گرفتاری سے ہمارے کارکن نہیں ڈرتے،سلیوٹ ہے ایسے کارکنوں کو جن کا گرفتاری کے باوجود حوصلہ نہیں ٹوٹا،مریم نواز نے بالکل درست کہا نیازی کو 6ماہ کیا، اگر 6سال یا 600سال بھی دے دیں تب بھی یہ نااہل ڈیلیور نہیں کر سکتا،یہ نااہل ہے اور نااہل ہی رہے گا،ان کی شکلیں دیکھیں، ابھی مریم بی بی کی پریس کانفرنس ختم نہیں ہوئی تو آ گئے اپنی پریس کانفرنس کرنے  اور بے شرموں کی طرح مریم بی بی کی پریس کانفرنس ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں،ایک خاتون نے ان کا کیا حال کر دیا؟نیازی ملک میں انتہائی خطرناک روایات پروان چڑھا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے ن لیگی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ان کی بھول ہے کہ گرفتاری کے بعد ہم سب کے پسندیدہ ٹک ٹاکر نیازی کو بے نقاب کرنا بند کردیں گے،یہ مزید نیازی کو بے نقاب کریں گے، سلیوٹ ہے ایسے کارکنوں پر جن کا گرفتاری کے باوجود حوصلہ نہیں ٹوٹا،یہی کارکن ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں،کارکنوں پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے،نیازی ملک میں انتہائی خطرناک روایات پروان چڑھا رہا ہے،اپنی لیڈر سے اظہار یکجہتی کرنا تمام کارکنوں کا حق ہے، پولیس والے کیسے اتنے ظالم ہو سکتے ہیں؟  گرفتاری سے ہمارے کارکن نہیں ڈرتے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سینکڑوں کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا، سینکڑوں زخمی ہیں، میں اپنے کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہوں،بزدل نیازی تم اتنے خوفزدہ ہو کہ ہمارے نہتے کارکنوں کو گرفتار کر رہے ہو، میں مطالبہ کرتی ہوں کہ پولیس فوری طور پر ہمارے گرفتار کارکنوں کو رہا کرے،آج ہمارے بزرگ کارکنوں پر بھی جس طرح کا تشدد کیا گیا انتہائی قابل مذمت ہے،مسلم لیگ ن کا گرفتار کارکنوں کی قانونی مدد کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے،یہ قانونی ٹیمیں گرفتار تمام لیگی کارکنوں کی مدد کریں گی، ہم اپنے ہر دل عزیز کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ مریم نواز نے جس طرح نیب دفتر کے باہر کھڑے ہو کر بزدل نیب اہلکاروں کو للکارا، اگر نیب میں ہمت تھی تو بھیگی بلی بننے کی بجائے مریم نواز سے سوالات پوچھتے،جس کا ضمیر صاف ہو وہ مریم نواز کیطرح ہی بلا خوف کھڑا ہوتا ہے، شیرنی آج چھا گئی،نیازی پچھتا رہا ہوگا کہ میں نے نیب کے زریعے مریم نواز کو بلا کر غلطی کی،حکومت جب جب مریم نواز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی ہے ، ان کو اللہ کے حکم سے مزید فائدہ پہنچتا ہے،بے شک اللہ جسے عزت دے کوئی اس سے نہیں چھین سکتا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے بارے میں جس طرح کی نازیبا زبان حکومتی ترجمان میڈیا پر استعمال کر رہے ہیں، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آج ان کو کتنی آگ لگی ہے؟ ایک خاتون شیرنی نے ان کو ہلا کر رکھ دیا، تم لوگ اپنی گندی زبان سے اپنی تربیت بتا رہے ہو، مریم نواز کے جوتے کو بھی پروا ،گھٹیا ترین شخص عامر لیاقت کی جانب سے اے آر وائے پر مریم نواز کیلئے نازیبا الفاظ کی شدید مذمت کرتی ہوں، کیا تم اپنی ماں ، بیٹی اور بہن کیلئے بھی ایسے الفاظ استعمال کرتے ہو؟ مجھے حیرت ہے چینل ایسے گھٹیا آدمی کو لائن پر لیتے کیوں ہیں؟۔