مریم نواز کی نیب میں پیشی،بلاول بھٹو زرداری بھی میدان میں آگئے،حکومت کے لئے نئی پریشانی کھڑی ہو گئی

مریم نواز کی نیب میں پیشی،بلاول بھٹو زرداری بھی میدان میں آگئے،حکومت کے لئے ...
مریم نواز کی نیب میں پیشی،بلاول بھٹو زرداری بھی میدان میں آگئے،حکومت کے لئے نئی پریشانی کھڑی ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  کی مریم نواز اور لیگی ورکرز پر پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال کی مذمت۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز شریف اور ان کے پارٹی ورکرز کے خلاف پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال کی مذمت کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ میں کہا کہ لاہور میں آج مریم نواز اور ان کے پارٹی ورکرز پر آنسو گیس کا استعمال اور پتھراؤ  قابل مذمت ہے۔

واضح رہے کہقومی احتساب بیورو  کے لاہور آفس کے باہر مریم نواز شریف کی پیشی کے موقع پرن لیگی کارکنوں اور پولیس کے درمیان پتھراؤ،لاٹھی چارج ،نعرے ،شیلنگ  اور بد نظمی  کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی نائب صدرپراپرٹی کیس میں بیان ریکارڈ نہ کراسکیں۔نیب کے دفتر کے باہر پولیس اور مسلم لیگ ن کے کارکن آمنے سامنے آگئے ، پولیس کے آگے بڑھنے سے روکنے پر کارکن مشتعل ہوئے، پولیس سے تصادم اور پتھراؤ کیا جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی ، پتھراو اور لاٹھی چارج کیا۔پتھراؤ سے مریم نواز کی گاڑی شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔ پولیس کے مطابق ن لیگی کارکن گاڑی میں پتھر لے کر آئے ،ن لیگ کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔