کوئٹہ تفتان ٹریک کی اَپ گریڈیشن پرکتنی رقم خرچ ہو گی؟شیخ رشید نے ایرانی سفیر سے ملاقات کرتے ہوئے سب بتا دیا 

کوئٹہ تفتان ٹریک کی اَپ گریڈیشن پرکتنی رقم خرچ ہو گی؟شیخ رشید نے ایرانی سفیر ...
کوئٹہ تفتان ٹریک کی اَپ گریڈیشن پرکتنی رقم خرچ ہو گی؟شیخ رشید نے ایرانی سفیر سے ملاقات کرتے ہوئے سب بتا دیا 

  

اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئٹہ تفتان ٹریک کی اَپ گریڈیشن پر 112 ارب روپے خرچ ہوں گے، اس پراجیکٹ کی تکمیل سے پاکستان اور ایران کے درمیان مسافروں کی آمد و رفت اور تجارت میں اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اہم بات چیت کی گئی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کوئٹہ، تفتان ریل ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے فیزیبلیٹی سٹڈی مکمل کر چکا ہے، اس ٹریک کی اَپ گریڈیشن پر 112 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا اس ٹریک کےمنصوبے کی تکمیل سےپاکستان اورایران کےدرمیان مسافروں کی آمد و رفت اورتجارت میں اضافہ ہوگا،پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کےتحت منظورہونےوالےایم ایل ون منصوبےسےپاکستان میں ریل کاانقلاب آئے گا،میری خواہش ہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان اور ایران کے درمیان ریل تعاون کو زیادہ تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔

اس موقع پرایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نےکہاکہ اکنامک کوآرڈینیشن آرگنائزیشن  (ای سی او)کے تحت پاکستان، ایران اور ترکی فریٹ ٹرین کے حوالے سےکوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان ریلوے اور ایران ریل کے درمیان شراکت داری کے باہمی منصوبوں میں تیزی لانے کے لیے چیئرمین ریلوے کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -