ایف بی آر کی  نااہلی اور بدعنوانی کے خلاف کاروائیاں تیز،اتنےافسران کو معطل کردیا گیا کہ ٹیکس نادھندگان میں پریشانی کی نئی لہر دوڑ جائے گی

ایف بی آر کی  نااہلی اور بدعنوانی کے خلاف کاروائیاں تیز،اتنےافسران کو معطل ...
ایف بی آر کی  نااہلی اور بدعنوانی کے خلاف کاروائیاں تیز،اتنےافسران کو معطل کردیا گیا کہ ٹیکس نادھندگان میں پریشانی کی نئی لہر دوڑ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیڈرل بورڈ آف ریونیونے نااہلی اور بدعنوانی کے خلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے مزید 10 افسران کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا ہے،معطل ہونے والے کسٹمز کے 10 افسران میں سات انسپکٹرز، دو سپرنٹنڈنٹ اور ایک اپریزنگ افسر شامل ہے،ایف بی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ادارے میں شفافیت لانے کے لئے ادارے کو بد عنوان اور نا اہل عناصر سے پاک کیا جائے گا،کسی بھی قسم کی بے ضابطگی اور نااہلی کی نشاندہی پر فی الفور کاروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر نے نااہلی اور بدعنوانی کے خلاف کاروائیاں  تیز کرتےہوئےمزید 10افسران کوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرمعطل کردیاہے،معطل ہونےوالےکسٹمز کے10افسران میں 7 انسپکٹرز، دو سپرنٹنڈنٹ اور ایک اپریزنگ افسر شامل ہے۔ جولائی کے ماہ سے شروع ہونے والے اس ایکشن میں اب تک 36 افسران اور 19 اہلکاروں کو معطل اور 3 اہلکاروں کو بر طرف کیا جا چکا ہے۔

ایف بی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ادارے میں شفافیت لانے کے لئے ادارے کو بد عنوان اور نا اہل عناصر سے پاک کیا جائے گا،کسی بھی قسم کی بے ضابطگی اور نااہلی کی نشاندہی پر فی الفور کاروائی کی جائے گی،ادارے کا وقار بلند کیا جائے گا اور ٹیکس گزاروں اور عوام کےذہنوں میں ادارے کےتاثر کوبہتربنایاجائےگا تا کہ ٹیکس گزار بغیر کسی شک و شبہ کے اپنے ذمہ کا ٹیکس ادا کریں اور اس یقین کے ساتھ ادا کریں،ان کا ادا کیا گیا ٹیکس ملکی ترقی اور عوام کی فلاح پر خرچ ہو گا،اس سلسلے میں بدعنوانی اور بے ضابطگی کے خلاف کسی قسم کی شکایات کے لئے ایف بی آر میں انٹیگریٹی پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ قائم کیا گیا ہے،کوئی بھی شکایت کنندہ ٹیلیفون کال، ای میل یا خط کے ذریعے کسی بھی ایف بی آر کے ملازم کے خلاف شکایت بھیج سکتا ہے جس کی تحقیقات اور جانچ پڑتال اعلی سطح کے افسران کریں گے۔ ایف بی آر اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے حکومتی ریونیو میں اضافے کے لئے کوششیں جاری رکھے گا اور ادارے کے مقاصد کو ہر صورت حاصل کر نے کی کوشش کرے گا۔