کیا دل کے دورے کا خطرہ ہے؟ اب آپ کی آنکھیں دیکھ کر بتایا جاسکتا ہے

کیا دل کے دورے کا خطرہ ہے؟ اب آپ کی آنکھیں دیکھ کر بتایا جاسکتا ہے
کیا دل کے دورے کا خطرہ ہے؟ اب آپ کی آنکھیں دیکھ کر بتایا جاسکتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں مریضوں کی آنکھ کی پتلیوں اور ان کے ہارٹ فیل ہونے سے موت ہونے کے خطرے کے مابین ایک حیران کن تعلق کا انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ’کیتاساتو یونیورسٹی ہسپتال‘ کے سائنسدانوں نے 870مریضوں پر تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ مریضوں کی آنکھوں کی پتلیوں کی تصاویر سے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ مریض کی صحت آئندہ کیسی ہو گی اور اس کے ہارٹ اٹیک سے موت ہونے کا خطرہ کس قدر ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”جن مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے والی ہو اور ان کی موت ہونے کا خطرہ ہو ان کی آنکھوں کی پتلیاں چھوٹی ہو جاتی ہیں۔ایسے لوگوں کی موت ہونے کا خطرہ دو گنا زیادہ ہوتا ہے۔“
 اس کے برعکس جن مریضوں کی آنکھوں کی پتلیاں بڑی ہوں ان کے ہارٹ اٹیک کو جھیل کر صحت مند ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر کوہئی نوزاکی کا کہنا تھا کہ ”جن مریضوں کی پتلیاں چھوٹی ہوں، وہ اگر صحت مند بھی ہو جائیں تو ان کے جلد ہی دوبارہ ہسپتال داخل کیے جانے کا امکان 47فیصد تک ہوتا ہے۔ بڑی پتلیوں والے مریضوں میں یہ شرح صرف28فیصد پائی گئی۔“

مزید :

تعلیم و صحت -