کورونا وائرس کے معاملے پر بل گیٹس بھی پاکستان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے

کورونا وائرس کے معاملے پر بل گیٹس بھی پاکستان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے
کورونا وائرس کے معاملے پر بل گیٹس بھی پاکستان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی آ رہی ہے اور بتدریج زندگی معمول پر لائی جا رہی ہے۔ پاکستانی حکومت نے جس احسن طریقے سے کورونا وائرس سے نمٹا ہے، بل گیٹس بھی اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق بل گیٹس نے پاکستان کی کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”نوجوان آبادی نے کورونا وائرس کی وباءکے خلاف پاکستان کی بہت مدد کی۔“بل گیٹس نے سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف نیچے آ چکا ہے جو بہت اطمینان بخش ہے تاہم بھارت میں گراف ہنوز اوپر کی طرف جا رہا ہے اور وہاں صورتحال سنگین تر ہو رہی ہے۔“