مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر پولیس سے جھڑپیں،ڈاکٹر شہباز گل نے ایسی بات کہہ دی کہ ن لیگی قیادت غصے سے آگ بگولہ ہو جائے گی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کےمعاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نےکہاہےکہ کرپٹ لیگ کےدہشت گرد ونگ نے مریم صفدر کی قیادت میں اپنے ماضی کی روایات کے مطابق نیب اور پولیس پرحملہ کیا،مریم صفدرمعزز عدالت سے پاکستان کی نمبر1 جھوٹی قرار پائی جنکی ""لندن توکیاپاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں"" اور جو معرض وجودمیں آنے سے پہلے کیلبری فونٹ استعمال کرتی رہیں، یہ جھوٹ بول کرملک سے فرار ہوتےاورعوام کو دھوکہ دینے پر مٹھائیاں بانٹتے ہیں، کچھ بھی کرلیں این آر او نہیں ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم صفدرمعزز عدالت سے پاکستان کی نمبر1 جھوٹی قرارپائی،یہ جھوٹ بول کر مٹھائیاں بانٹتے ہیں،کرپٹ لیگ کے دہشتگرد ونگ نے مریم صفدر کی قیادت میں اپنے ماضی کی روایات کے مطابق نیب اور پولیس پرحملہ کیا،اپنی کرپشن چھپانے کیلئے عوام کوڈھال بنایا اور اب ڈھٹائی سے جھوٹ پھیلارہے ہیں،مریم صفدروکمپنی کی غنڈہ گردی کی بھرپورمذمت اوراداروں سےقانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ آج مریم صفدرصاحبہ اور اِن کےکارندوں نے جس قسم کی غنڈہ گردی کی وہ شرمناک ہے،اِنہوں نے اپنے والد کے سیاسی عمل کے تسلسل کو برقرار رکھا ،اِن کے والد نے بھی ایسی سیاست کی، جس میں وہ اپنے گلو بٹ جیسے کرداروں کو استعمال کر کے احتساب اور قانونی نظام کو نوشانہ بناتے ہیں ، یہ مافیا ہے۔