آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ، کون سا باﺅلر بازی لے گیا اور بلے بازوں میں کون نمبرون ہے؟ 

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ، کون سا باﺅلر بازی لے گیا اور بلے بازوں میں کون ...
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ، کون سا باﺅلر بازی لے گیا اور بلے بازوں میں کون نمبرون ہے؟ 

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپین شپ کے تحت کھیلے گئے مقابلوں میں انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ 59 وکٹوں کے ساتھ باﺅلنگ میں سب سے آگے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لابوشین نے 1249 رنز کے ساتھ تمام بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ میں انگلینڈ کے فاسٹ باﺅلر سٹورٹ براڈ سرفہرست ہیں تاہم پاکستان کا کوئی بھی باﺅلر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، انگلش فاسٹ باﺅلر نے ابھی تک سب سے زیادہ 59 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کومنز 49، آسٹریلیا ہی کے نتھن لیون 47، بھارت کے محمد شامی 36، انگلینڈ کے جوفرا آرچر 36، نیوزی لینڈ کے ٹم ساﺅتھی 33، آسٹریلیا مچل سٹارک 33، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 31، بھارت کے ایشانت شرما 30 اور انگلینڈ کے بین سٹوکس 29 شکار کرتے ہوئے کامیاب ترین 10 باﺅلرز میں شامل ہیں۔

بلے بازوں میں آسٹریلیا کے مارنس لابوشین 1249 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے بین سٹوکس 1131 کیساتھ دوسرے، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ 1028 رنز کیساتھ تیسرے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 881 رنز کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ کے کپتان جو روٹ 828 رنز کیساتھ پانچویں، بھارت کے مایانک اگروال 779 رنز کیساتھ چھٹے، انگلینڈ کے روری برنز731رنز کیساتھ ساتویں،بھارت ہی کے اجنکیا ریحانے 715 رنز کیساتھ آٹھویں، پاکستان کے بابراعظم 689 رنز کیساتھ نویں اور ویرات کوہلی 627 رنز کیساتھ ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -