مریم نواز کی نیب پیشی، ہنگامہ آرائی کرنے والے کتنے لیگی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا؟ بڑی خبر آ گئی

مریم نواز کی نیب پیشی، ہنگامہ آرائی کرنے والے کتنے لیگی کارکنوں کو گرفتار کر ...
مریم نواز کی نیب پیشی، ہنگامہ آرائی کرنے والے کتنے لیگی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا؟ بڑی خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماءمریم نواز شریف کی نیب پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کرنے والے 55 سے زائد لیگی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کرنے والے 55 سے زائد لیگی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی کارکنوں کیخاف درخواست موصول ہو گئی ہے جنہوں نے مریم نواز شریف کی پیشی کے دوران پولیس اہلکارں پر پتھراﺅ کیا۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، سرکاری ااملاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہو ں گی جبکہ مارپیٹ سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی جائیں گی۔ 

دوسری جانب نیب دفتر پر پتھراﺅ کے معاملے پر بھی 2 درخواستیں پولیس کو موصول ہو گئی ہیں جس پر تھانہ چوہنگ میں مقدمات درج کئے جا رہے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مقدمات میں مریم نواز سمیت اہم سیاسی شخصیات کو نامزد کیا جائے گا۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -