وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی نیب پیشی کا معاملہ، بڑا حکم جاری کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی نیب پیشی کا معاملہ، بڑا حکم جاری کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی نیب پیشی کا معاملہ، بڑا حکم جاری کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نیب کے روبرو پیشی کے موقع پر تمام رہنماﺅں اور وزراءکو آنے سے روک دیا ہے۔ 

نجی خبر رساں ادارے دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بدھ کے روز نیب کے روبرو پیش ہونا ہے اور اس موقع پر انہوں نے تمام رہنماﺅں اور وزراءکو آنے سے روک دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کل ذاتی حیثیت میں بغیر پروٹوکول کے روبرو پیش ہوں گے۔ 

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارا دامن صاف ہے، نیب کے سامنے تمام حقائق رکھیں گے۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -