چھٹے ایشین بیچ گیمز اولمپک مقابلے کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

چھٹے ایشین بیچ گیمز اولمپک مقابلے کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا
چھٹے ایشین بیچ گیمز اولمپک مقابلے کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چھٹے ایشین بیچ گیمز اولمپک کونسل آف ایشیاءکے تحت 2 سے 10 اپریل چین میں ہوں گے جن کیلئے انتظامیہ نے بھرپور اقدامات کا اعادہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایشین بیچ گیمز اولمپک بھی عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث ملتوی کر دئیے گئے تھے تاہم اب ان کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے جن کے مطابق چھٹے ایشین بیچ گیمز اولمپک کونسل آف ایشیاءکے تحت 2 سے 10 اپریل چین کے شہر سنیا میں منعقد ہوں گے۔

چین اولمپک ایسوسی ایشن اور گیمز کی انتظامی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں مقابلوں کے انعقاد کا فیصلہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات کا بھی اعادہ کیا گیا۔

مزید :

کھیل -