لیگی کارکنوں نے مریم صفدر کو۔۔۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سنگین ترین الزام عائد کردیا

 لیگی کارکنوں نے مریم صفدر کو۔۔۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان ...
 لیگی کارکنوں نے مریم صفدر کو۔۔۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سنگین ترین الزام عائد کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ن لیگی قیادت پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات جاتی امرا میں پنجاب بھر سے دو سو کارکنوں کو اکٹھا کیا گیا اور دس لاکھ روپے ان میں تقسیم کئے گئے، پتھر مارنے والوں کو پچیس ہزار فی کس دئیے گئے،لیگی کارکن پتھروں سے بھری گاڑیاں لے کر آئے تھے،اُنہوں نے یہ ڈرامہ مریم صفدر کو پیشی سے بچانے کے رچایا،مریم صفدر نے اپنے چچا سے کہا، کھیلوں گی نا کھیلنے دوں گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ گذشتہ شب جاتی امرا میں مریم صفدر کی پیشی کے موقع پرکارکنوں کواکھٹاکرنےکےلئےکل دس لاکھ روپےتقسیم کئےگئے، پتھر مارنے والےفی کارکن کو 25 ہزار روپےجبکہ مریم صفدر  کی گاڑی پر پتھر مارنے والے کارکن کو ایک لاکھ روپے دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے اپنے والد کی اداروں پر حملے کی روایت برقرار رکھی، ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملے کی یاد تازہ کردی،مریم صفدر نے پولیس اور نیب آفس پر پتھراؤ کرواکے شہباز شریف اور ن لیگ کی سیاست پر خودکش حملہ کیا اور اپنا سیاسی جنازہ نکال دیا ہے۔فیاض الحسن نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کے گرفتار نہ ہونے کا سب سے زیادہ افسوس مریم صفدر کو ہوا تھا، یہ چاہتی ہیں جس طرح میری اور نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، اس طرح شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی سیاست بھی ختم ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ  لیگی کارکن پتھروں سے بھری گاڑیاں لے کر آئے تھے اور اُنہوں نے یہ ڈرامہ مریم صفدر کو پیشی سے بچانے کے رچایا،پوری کوشش کے باوجود لیگی رہنما صرف تین سو کارکن اکھٹا کرسکے،نیب آفس حملے سے ن لیگ کی سیاست کا جنازہ نکل گیا۔انہوں نے کہا کہ غیرقانونی طریقے سے اراضی منتقلی کے الزام میں مریم صفدر جلوس کی شکل میں نیب میں پیش ہوئیں،لیگی قائدین اپنے کارکنان کو بتائیں یہ ذلت کرپشن ، جگ ہنسائی اور لوٹ مارکا نتیجہ ہے،ان جلسے جلوسوں کے زورپر شریف خاندان اور لیگی قائدین احتساب سے نہیں بچ سکتے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -