نیب میں پیشی سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم سے اہم ملاقات

نیب میں پیشی سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم سے اہم ملاقات
نیب میں پیشی سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم سے اہم ملاقات

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو لاہور میں پیش آنے والے واقعات پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پنجاب کی سیاست سمیت دیگر متعلقہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی کل نیب میں ہونے والی پیشی کی بابت بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی حکومت کی کارکردگی اور اس کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

مزید :

قومی -