پاکستان کے لٹل ماسٹر حنیف محمد کو ہم سے بچھڑے 4 سال ہو گئے 

پاکستان کے لٹل ماسٹر حنیف محمد کو ہم سے بچھڑے 4 سال ہو گئے 
پاکستان کے لٹل ماسٹر حنیف محمد کو ہم سے بچھڑے 4 سال ہو گئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لٹل ماسٹر حنیف محمد کو ہم سے بچھڑے چار سال گزر گئے، آج ان کی چوتھی برسی منائی جارہی ہے، ان کے بیٹے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد چار سال سے روزانہ ان کی قبر پر حاضری دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان کے بھائی وزیر محمد کا کہنا ہے کہ حنیف محمد اچھے کرکٹر اور بھائی کیساتھ ساتھ بہترین دوست بھی تھے۔ حنیف محمد سرطان کے مرض کی وجہ سے طویل عرصے بستر علالت پر رہنے کے بعد 11 اگست 2016ءکو 81 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔ 

حنیف محمد نے 55 ٹیسٹ میچوں میں 3915 رنز بنائے جن میں 12 سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کی سب سے بڑی وجہ شہرت ان کی وہ طویل اننگز ہے جو انہوں نے برج ٹاؤن میں 58-1957ءکی سیریز میں کھیلی تھی۔

990 منٹ پر محیط اس اننگز کا ریکارڈ آج بھی ٹیسٹ کرکٹ کی طویل ترین اننگز کے طور پر قائم ہے جس کے دوران انہوں نے 337 رنز بنائے تھے۔ وہ ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں پاکستانی کرکٹ کا اولین سپر سٹار کہا جا سکتا ہے۔

مزید :

کھیل -