چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے ملک کے خلاف ہونے والی سب سے بڑی اور خوفناک سازش کا پردہ چاک کردیا

 چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے ملک کے خلاف ہونے والی سب سے ...
 چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے ملک کے خلاف ہونے والی سب سے بڑی اور خوفناک سازش کا پردہ چاک کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلامی نظریاتی کونسل کےچئیرمین ڈاکٹرقبلہ ایازنےکہاہےکہ وطنِ عزیز میں فرقہ وارانہ،مسلکی منافرت اور فسادات کی بیرونی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،سازشوں کو ناکام بنانےکےلیےمختلف مسالک سے وابستہ قائدین اور اہل علم مل کر کوشش کریں گے، علمائے کرام اس عالمی سازش کو ناکام بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

اسلام آباد میں مختلف مسالک کے درمیان روابط وحسن تعامل کا لائحہ عمل تیار کرنے سے متعلق سیمینار کے انعقاد کے بعد اعلامیہ جاری کرتے ہوئے چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے سی پیک منصوبہ جہاں جہاں سے گزرتا ہے وہاں  فرقہ وارانہ،لسانی علاقائی اور حقوق کی آڑ میں فسادات کی سازش ہورہی ہے،علمائے کرام اس عالمی سازش کو ناکام بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں،اپنے مسلک کو چھوڑو نہیں اور دوسرے کے مسلک کو چھیڑو نہیں پالیسی کو گروغ دینا ہوگا۔انھوں نےکہاکہ مناظرے کی بجائےعلمی مکالمےکی راہ اختیار کی جائے، مقدس شخصیات کےبارےمیں متنازعہ بیانات سے گریز کیاجائے،مسلکی تنظیموں میں کارکنوں کو حالات کی سنگینی کا ادراک کرایا جائے گا،جو بھی درست موقف ہے اسے کھل کر بات کی جائے گا۔

چیئرمیں ڈاکٹر قبلہ ایاز نے سوالات کے جواب میں کہا کہ پجاب اسمبلی میں تحفظ بنیاد اسلام بل اسلامی نظریاتی کونسل سے مشاورت کرکے پاس کیا جاتا تو تنازعہ پیدا نہ ہوتا،ایف ائی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی ہے،یہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس سوشل میڈیا پر منافرت انگیز مواد پھیلاتے ہیں،ان اکاؤنٹس کے بارے پتا چلا ہے کہ یہ اکاؤنٹس بیرون ملک سے چلائے جارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا اسلام آباد میں مندر سے تعمیر سے متعلق ایشوز پر تحقیق ہو رہی ہے، شواہد ہیں کہ سی پیک روٹ کے گرد مسالکی مسائل بڑھاوا دیا جارہا ہے اور محرم الحرام سے قبل یہ کاروائیوں کا بڑھنا لمحہ فکریہ ہے۔