ورچوئل سکریبل ورلڈکپ، امریکہ نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

ورچوئل سکریبل ورلڈکپ، امریکہ نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
ورچوئل سکریبل ورلڈکپ، امریکہ نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورچوئل سکریبل ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں امریکہ نے پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث آن لائن ہونے والے سکریبل ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں امریکہ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان انتہائی سنسنی خیز مقابلہ ہوا، دلچسپ ٹائی میں امریکہ نے 12 کے مقابلے میں 13 گیمز سے کامیابی حاصل کی۔

پانچ رکنی پاکستانی ٹیم نے ابتدائی دو راﺅنڈ میں 4-6 کی برتری حاصل کی لیکن امریکی ٹیم نے اگلے دو راﺅنڈز میں کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ 10-10 سے برابر کردیا۔پانچویں اور فائنل راﺅنڈ میں بھی مقابلہ آخری گیم تک گیا، بالآخر امریکی ٹیم نے آخری راﺅنڈ 2-3 سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

مزید :

کھیل -