مریم نواز کی نیب پیشی کےموقع پر پر تشدد واقعات ،خواجہ آصف قومی اسمبلی میں آگ بگولہ ہو گئے

مریم نواز کی نیب پیشی کےموقع پر پر تشدد واقعات ،خواجہ آصف قومی اسمبلی میں آگ ...
مریم نواز کی نیب پیشی کےموقع پر پر تشدد واقعات ،خواجہ آصف قومی اسمبلی میں آگ بگولہ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کےرہنمااورسابق وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف نےکہاہےکہ جب بھی کوئی رہنما نیب آفس جاتا ہےتوسیاسی کارکنوں کاپہنچنافطری بات ہےلیکن آج مریم نواز کی پیشی پر پولیس نے ریاستی جبر کی انتہا کردی،کارکنوں پربےدردی سے تشدد کیا گیا،گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے،کارکنوں کیخلاف کارروائی نہ روکی گئی تو حکومت ذمہ دارہو گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مریم نواز آج نیب آفس پیش ہونے کیلئے گئیں، جب بھی ہائی پروفائل لیڈر پیش ہوتا ہے تو ورکرز بھی پہنچ جاتے ہیں لیکن آج پولیس نے انتہائی بے دردی سے تشدد کیا، آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی، ریاست کے جبر کا کبھی اچھا نتیجہ نہیں نکلتا،مریم نواز کی گاڑی کا شیشہ تک توڑدیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف سمیت ہر لیڈر نے احتساب کا سامنا کیا، پنجاب حکومت نے جبر کی انتہا کردی، یہ عمل سیاست کیلئے اچھی بات نہیں،مریم نوازاگرپیش ہوسکتی ہیں تو قانون کے آگے حکومت کےسرجھکانے کی روایت کی مثال نہیں ملتی،آج جو ابتدا کی گئی یہ روکی گئی تو حکومت ذمہ دارہو گی۔انہوں نےکہاکہ  جب بھی کوئی رہنما نیب آفس جاتا ہے تو سیاسی کارکنوں کا پہنچنا فطری بات ہےلیکن آج مریم نواز کی پیشی پر پولیس نے ریاستی جبر کی انتہا کردی، کارکنوں پر بے دردی سے تشدد کیا گیا،،گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے،کارکنوں کیخلاف کارروائی نہ روکی گئی تو حکومت ذمہ دارہو گی۔

مزید :

قومی -