لیڈیز اوپن ٹینس چیمپین شپ فرانس کی فیونا فیرو کے نام

لیڈیز اوپن ٹینس چیمپین شپ فرانس کی فیونا فیرو کے نام
لیڈیز اوپن ٹینس چیمپین شپ فرانس کی فیونا فیرو کے نام

  

میلان (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے باعث پانچ ماہ بعد ڈبلیو ٹی اے ٹور کے پہلے ایونٹ میں فرانس کی فیونا فیرو نے فتح اپنے نام کر لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث معطل ٹینس کی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں اور اٹلی میں پانچ ماہ کے بعد ڈبلیو اے ٹور کے تحت ہونے والے پہلے ایونٹ لیڈیز اوپن کے فائنل میں فرانس کی فیونافیرو نے جیت اپنے نام کی۔ 

لیڈیز اوپن کے فائنل میں فرانس کی 23 سالہ فیونا فیرو نے نمبر چار سیڈ ایسٹونیا کی انیٹ کونٹاویٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6، اور 5-7 سے اپ سیٹ شکست دے کر کیریئر کا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 

مزید :

کھیل -