ویمن کرکٹ بحال ہوتے ہی بورڈ کو کیا کرنا ہو گا؟ بسمہ معروف بھی میدان میں آ گئیں

ویمن کرکٹ بحال ہوتے ہی بورڈ کو کیا کرنا ہو گا؟ بسمہ معروف بھی میدان میں آ گئیں
ویمن کرکٹ بحال ہوتے ہی بورڈ کو کیا کرنا ہو گا؟ بسمہ معروف بھی میدان میں آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹس نہ ہونے سے اب ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دینا ہو گی ، کرکٹ کو بہت مس کر رہی ہوں اور اب گھربیٹھنا مشکل ہو گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بسمہ معروف کاکہنا ہے کہ کوالیفائنگ راﺅنڈ اور پھر ورلڈ کپ ملتوی ہونے سے مایوسی ہوئی ہے لیکن پر امید ہوں کہ حالات جلد نارمل ہوں گے اور سرگرمیاں شروع ہوں گی اور میری خواہش ہے کہ جلد ایسا ہو۔ 

قومی ویمن ٹیم کی کپتان نے کہا کہ عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کی وجہ سے ویمن کرکٹ کوزیادہ نقصان ہوا ہے کیونکہ یہ پہلے ہی کم ہوتی تھی اور اب وباءکی جہ سے رکی ہوئی ہے۔ ہمارے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس بھی ملتوی ہو ئے ہیں۔ 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ویمن کرکٹ کی بحالی کیلئے یقینا بائیو سیکیور ماحول اور ایس او پیز تیار کر رہا ہو گا، امید ہے کہ جب حالات نارمل ہوں گے تو بھی ہم ڈومیسٹک پر توجہ دیں گے۔ 

مزید :

کھیل -