نیب دفتر کے باہر پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے:شاہ محمود قریشی

نیب دفتر کے باہر پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے:شاہ محمود قریشی
نیب دفتر کے باہر پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے:شاہ محمود قریشی

  

سلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیب میں پیشیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن جیسا واقعہ آج پیش آیا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس ضمن میں تحقیقات ہونی چاہئیں اور واقع کے اصل ذمہ داروں کو سامنے لانا چاہیے۔

 قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ نے کہا کہ ماضی میں ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوا ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازکوعدالت میں اپنا موقف پیش کرنا چاہیے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کوشش ہو گی کہ آئندہ دوبارہ ایسا واقعہ رونما نہ ہو۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ جب بھی کوئی بڑا لیڈر پیش ہوتا ہے تو کارکنان جمع ہوتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ آج مریم نواز کی پیشی تھی لیکن وہاں ہمارے کارکنان کو بے دردی سے مارا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی اور نا اہلیت سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار لیگی کارکنان کو جلد رہا کیا جائے۔ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف اورمریم نوازہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کارکنان کے خلاف کارروائی نہ روکی گئی تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔

مزید :

قومی -