یاسر شاہ کو آو ٹ کر کے نا مناسب زبان استعمال کرنے پر سٹیورٹ براڈ کو والد نے جرمانہ کردیا

یاسر شاہ کو آو ٹ کر کے نا مناسب زبان استعمال کرنے پر سٹیورٹ براڈ کو والد نے ...
یاسر شاہ کو آو ٹ کر کے نا مناسب زبان استعمال کرنے پر سٹیورٹ براڈ کو والد نے جرمانہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ کے فاسٹ بولر سٹیورٹ براڈ پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔انہیں مانچسٹر میں پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ لیول ون کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔آئی سی سی کے مطابق براڈ کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.5 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے ہیں۔
یہ شق کھلاڑیوں اور سپورٹس سٹاف کی جانب سے زبان کے استعمال، ایسے اشاروں اور عمل پر مبنی ہے جو بین الااقوامی میچ کے دوران بلے باز کے آوٹ ہونے پر اس کی جانب سے جارحانہ رد عمل کی وجہ بن سکے۔پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوران پاکستان کی دوسری اننگز میں یاسر شاہ کو آوٹ کرنے کے بعد سٹیورٹ براڈ کی جانب سے غیرمناسب زبان کا استعمال کیا گیا تھا۔براڈ نے خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے ایمیرٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے کرس براڈ کی جانب سے عائد کردہ سزا کو قبول کر لیا۔ اس معاملے کی کوئی باضابطہ سماعت نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ سٹیورٹ براڈ پر جرمانہ عائد کرنے والے ان کے اپنے والد کرس براڈ ہیں۔سٹیورٹ براڈ کے خلاف الزامات آن فیلڈ امپائرز، تھرڈ امپائر سمیت چاروں میچ آفیشلز کی جانب سے عائد کیے گئے تھے۔اس کے علاوہ براڈ کے انضباطی ریکارڈ میں بھی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ دو سال کے دوران ان کی جانب سے اس سلسلے میں تیسری خلاف ورزی تھی اور ریکارڈ میں ان کے ڈی میرٹ پوائٹس کی تعداد تین ہو گئی ہے۔اس سے قبل براڈ کی جانب سے رواں سال27 جنوری کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والی میچ میں بھی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی گئی تھی جبکہ اگست 2018 میں بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں بھی سٹیورٹ براڈ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو چکے ہیں۔آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ لیول ون کی خلاف ورزی پر آفیشل طور پر سرزنش، زیادہ سے زیادہ میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ اور ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹس کی سزا کی دی جا سکتی ہے۔

مزید :

کھیل -