شہبازشریف سے  ترک سفیر احسان مصطفی کی ملاقات،کن اہم امور پر گفتگو ہوئی؟تفصیلات آگئیں

شہبازشریف سے  ترک سفیر احسان مصطفی کی ملاقات،کن اہم امور پر گفتگو ...
شہبازشریف سے  ترک سفیر احسان مصطفی کی ملاقات،کن اہم امور پر گفتگو ہوئی؟تفصیلات آگئیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکل نے  ملاقات کی،  ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے  امور پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکل نے تفصیلی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر شہباز شریف نے  ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے لئے نیک تمناوں کا  اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ترکی امت اسلامیہ کا اہم ملک اور پاکستان کو بھائیوں کی طرح عزیز ہے، صدر اردوان نے پاکستان اور پنجاب میں ترقی، عوام کی بہتری کے لئے منصوبوں میں قابل قدر تعاون کیا، پاکستان اور ترکی امت کے مفادات، اتحاد اور مضبوطی کے لئے دو اہم شراکت دار ہیں، امت مسلمہ کا اتحاد، یک جہتی اور باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسلام اور امت کے دشمن چاہتے ہیں کہ اسلامی دنیا باہمی انتشار اورتنازعات میں الجھ جائے،صدر اردوان نے اپنے اقدامات، اصلاحات اور انتظامات سے ترکی کو نیا چہرہ دیا ہے۔ ترک  سفیر احسان مصطفی یرداکل نے قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو صحت یاب ہونے پر مبارک اور نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان ترکوں کا دوسرا گھر ہے، پاکستان اور ترکی دو دل ایک دھڑکن کی طرح ہیں۔ ترک سفیر نے شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ  بطور وزیراعلی  پنجاب  آپ کے دور میں تعمیر وترقی کا سفرتیز ہوا،  آپ کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے باہمی تعاون کو سراھتاہوں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -