بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ،اپنے دل کا سارا غبار نکال دیا 

بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ،اپنے دل کا سارا غبار نکال ...
بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ،اپنے دل کا سارا غبار نکال دیا 

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا  ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت جتنا عرصہ برقرار رہے گی، ملک اور عوام کا نقصان زیادہ ہوتا چلا جائے گا۔

زرداری ہا وس اسلام آباد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پارلیمان  کےاندر اور باہر اپوزیشن کی جانب سے بھرپور کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کےدوران بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے،اس حکومت کی کوئی سمت نہیں،یہ حکومت جتناعرصہ برقرار رہے گی، ملک اور عوام کا نقصان زیادہ ہوتا چلا جائے گا،اپوزیشن حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھاکہ حکومت چھوٹے صوبوں کےحقوق چھینناچاہتی ہے،ہم چھوٹے صوبوں کے حقوق اور آئین کی پامالی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،این ایف سی ایوارڈ کے معاملے میں حکومت کی جانب سے ناانصافی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ملک کو ون یونٹ کی جانب دھکیلنے کی کوشش کو ہم ہر صورت میں ناکام بنائیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -