کورونا کے باعث ڈاکٹروں کی اموات قابل افسوس ہیں،پی ایم اے
لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، کووڈ۔19 میں مبتلا ہونے والے ڈاکٹروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور پھر ویکسین لگوانے کے باوجود بیماری سے مرنے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ بد قسمتی سے پچھلے دو ہفتوں میں 09 ڈاکٹر انتقال کر چکے ہیں جو خطرناک حد تک تشویشناک ہے۔ مرنے والے 9 ڈاکٹروں میں سے ایک کا تعلق KPKسے تھا جبکہ 8کا تعلق سندھ سے تھا۔ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکام بالا کی جانب سے ڈاکٹروں کے تحفظ کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔
اور پھر ڈاکٹر خود بھی اپنے تحفظ کے بارے میں لاپرواہی کا شکار ہیں۔ ہم تمام ڈاکٹروں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ کرونا وائرس سے اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمیشہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں