دوسرے ٹیسٹ سے قبل بھارت اور انگلینڈ کے اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے

دوسرے ٹیسٹ سے قبل بھارت اور انگلینڈ کے اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے
دوسرے ٹیسٹ سے قبل بھارت اور انگلینڈ کے اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لارڈز(ڈیلی پاکستان آن لائن)دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن اور بھارت کے شردل ٹھاکر انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سٹورٹ براڈ کی انجری کے بعد انگلینڈ کو دوسرا بڑا دھچکا لگاہے اور جیمز اینڈرسن انجری کا شکار ہوگئے ہیں ،انجری کے سبب انہوں نے پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کی تاہم ابھی یہ اعلان سامنے نہ آیا ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کریں گے یا نہیں۔دوسری جانب شردل ٹھاکر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایشانت شرما کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

کھیل -