مہلک کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ،مثبت کیسز کی شرح 3.10فیصد تک پہنچ گئی

مہلک کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ،مثبت کیسز کی شرح 3.10فیصد تک پہنچ گئی
مہلک کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ،مثبت کیسز کی شرح 3.10فیصد تک پہنچ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،  گزشتہ روز وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.10فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

قومی ادارہ برائے صحت  (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 11 ہزار 388 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 353 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،اعدادو شمار کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 3.10 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ ایک شخص کورونا سے انتقال کرگیا،رپورٹ کے مطابق کورونا کے 155 مریضوں کی حالت  اب بھی تشویشناک ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -