عمران خان کے 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کیخلاف درخواست قبل از وقت قرار، درخواست گزار نے واپس لے لی

عمران خان کے 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کیخلاف درخواست قبل از وقت قرار، درخواست ...
عمران خان کے 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کیخلاف درخواست قبل از وقت قرار، درخواست گزار نے واپس لے لی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان کے 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ،  عدالت نے درخواست قبل از وقت قرار دیدی۔ 

چیئرمین  پی ٹی آئی عمران خان   کے  9حلقوں سےالیکشن لڑنےکیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی ، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ  درخواست قبل ازوقت ہے،ابھی توکاغذات نامزدگی بھی جمع نہیں ہوئے،  آپ نےخدشات کی بنیادپرہی درخواست دائرکردی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ  ہم درخواست واپس لیناچاہتے ہیں ، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ۔

خیال رہے کہ  امن ترقی پارٹی پنجاب کے صدرمیاں آصف محمود کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی ، درخواست میں عمران خان، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا  تھا ،  وکیلِ صدر امن ترقی پارٹی پنجاب نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ عمران خان نے 9 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے جبکہ  عمران خان ابھی بھی ایم این اے ہیں اور ان کا استعفی منظورنہیں ہوا۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان ایم این اے ہوتے ہوئے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -