ڈنمارک پاکستان کو بلاسود قرضہ دیگا، بین الحکومتی فریم ورک معاہدہ طے پا گیا

ڈنمارک پاکستان کو بلاسود قرضہ دیگا، بین الحکومتی فریم ورک معاہدہ طے پا گیا
ڈنمارک پاکستان کو بلاسود قرضہ دیگا، بین الحکومتی فریم ورک معاہدہ طے پا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان بین الحکومتی فریم ورک معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت ڈنمارک قابل تجدید توانائی، توانائی کی افادیت اور پانی کی فراہمی کے نظام کیلیے پاکستان کو بلاسود قرضہ فراہم کرے گا۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "نے وزارت اقتصادی امور کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان نے ڈنمارک حکومت کے ساتھ ایک بین الحکومتی فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، معاہدے پر سیکریٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر لیز روزن ہولم نے دستخط کیے.

وفاقی وزیر ایاز صادق سے ڈنمارک کی سفیر لیز روزن ہولم نے مختصر ملاقات کی، اس موقع پر ایاز صادق نے سفیر کو آگاہ کیا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے بہت سے امکانات موجود ہیں۔

مزید :

قومی -