بہترین انتظامات کے باعث 10 محرم الحرام کو کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، ڈپٹی کمشنر ملتان

بہترین انتظامات کے باعث 10 محرم الحرام کو کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں ...
بہترین انتظامات کے باعث 10 محرم الحرام کو کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، ڈپٹی کمشنر ملتان

  

 ملتان (   ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی کمشنر  ملتان طاہر وٹو نے کہا کہ ضلع بھر میں 10 محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں اور مجالس کے دوران مثالی امن و امان رہا اور انتظامیہ و پولیس کے موثر اقدامات کی بدولت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

گزشتہ روز سی پی او خرم شہزاد حیدر کے ہمراہ  مرکزی جلوس کا دورہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر  ملتان طاہر وٹو نے کہا کہ  ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیلئے رینجرز کی بھی مدد حاصل کی گئی ،  پائیدار امن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ، 10 محرم الحرام کے موقع پر بھی  کسی شرپسند کو امن و امان کی فضاء خراب نہیں کرنے دی گئی ۔ 35 مجالس اور 09 جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا تھا ۔

سی پی او خرم شہزاد حیدر نے کہا کہ سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے ڈیوٹی سر انجام دی  جبکہ 1914 رضا کار  ملتان پولیس کی معاونت کیلئے موجود تھے ، اہم مقامات پر ناکہ بندی اور چاک و چوبند دستے بھی گشت پر رہے۔قبل ازیں ڈپٹی اور سی پی او نے امن کمیٹی کے ارکان کے شہر کے مخلتف علاقوں اور کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا اور ماتمی جلوس کو اپنی نگرانی میں پرامن انداز میں اختتام پذیر کرایا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -