پی ٹی آئی کے مزید مبینہ کارکنوں نے فوج مخالف مہم کا حصہ بننے کا اعتراف کر لیا؟ سوشل میڈیا پر ویڈیوز گردش کرنے لگیں

پی ٹی آئی کے مزید مبینہ کارکنوں نے فوج مخالف مہم کا حصہ بننے کا اعتراف کر ...
پی ٹی آئی کے مزید مبینہ کارکنوں نے فوج مخالف مہم کا حصہ بننے کا اعتراف کر لیا؟ سوشل میڈیا پر ویڈیوز گردش کرنے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مزید مبینہ کارکنوں نے فوج مخالف مہم کا حصہ بننے کا اعتراف کر لیاہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں وہ حصہ بننے پر معذرت کر رہے ہیں تاہم پارٹی کی جانب سے تاحال ان ویڈیوز کے معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آ سکا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کی سیدہ طیبہ بخاری نے بھی پارٹی قیادت کے بیانیے سے لاتعلقی ظاہر کر دی۔ ٹویٹر پر مارخور میڈیا نیٹ ورک پیج بنانے والی سیدہ طیبہ بخاری نے غلطی سے فوج مخالف پوسٹ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے بارے میں غلط پوسٹ شئیر کرنے پر معذرت کرتی ہوں آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔

پتوکی سے تعلق رکھنے والے محمد اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر فوج مخالف پوسٹ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسی کوئی پوسٹ نہیں کروں جس سے نفرت پھیلے۔