پاکستان پرامن ملک  ،ہمسائیوں سے اچھے  تعلقات چاہتے ہیں، چودھری پرویز الٰہی کی امریکی قونصل جنرل سے گفتگو

پاکستان پرامن ملک  ،ہمسائیوں سے اچھے  تعلقات چاہتے ہیں، چودھری پرویز الٰہی ...
پاکستان پرامن ملک  ،ہمسائیوں سے اچھے  تعلقات چاہتے ہیں، چودھری پرویز الٰہی کی امریکی قونصل جنرل سے گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی  سے امریکہ کے قونصل جنرل  ولیم کے میکانیول  نے ملاقات کی ، وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے کہا کہ  پاکستان ایک پر امن ملک ہے جو اپنے ہمسائیوں کے ساتھ اچھے ، دوستانہ تعلقات چاہتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے ملاقات کی اور پرویز الٰہی کو  منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔امریکی قونصل جنرل نے  وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں نشیب و فراز آتے رہے ہیں، پنجاب حکومت امریکہ کے ساتھ بہترین تعلقات کی خواہاں ہے، پاکستان پرامن ملک ہے،ہمسایہ ملکوں سے اچھے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں،  پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کوآئین کے مطابق یکساں حقوق حاصل ہیں، ہماری حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کو محور بنا کریکساں ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ  امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔