یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے،45 دن بہت اہم ہیں، شیخ رشید

یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے،45 دن بہت اہم ہیں، شیخ رشید
یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے،45 دن بہت اہم ہیں، شیخ رشید

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے ، 45 دن بہت اہم ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں ،  عوام غربت کے ہاتھوں  خود کشیاں کر رہے ہیں ، خیبرپختونخوا کے بعد بھتہ خوروں کی کالیں ، اسلام آباد اور راولپنڈی پہنچ چکی ہیں ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 12 اگست کو 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور  13 اگست کی رات جلسہ کروں گا۔ 

شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزراء زیادہ ہو گئے ہیں جب کیلئے وزارتیں کم پڑ گئی ہیں ، پانچ درجن سے زائد وزراء صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں ،  ہر صبح سوشل میڈیا پر عوام کی عدالت لگتی ہے ، 140 ملین باشعور نوجوانوں  کی جیب میں فون ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -