نیویارک میں دوسرے مرحلے کے پرائمری انتخابات 23 اگست کو ہوں

نیویارک میں دوسرے مرحلے کے پرائمری انتخابات 23 اگست کو ہوں
نیویارک میں دوسرے مرحلے کے پرائمری انتخابات 23 اگست کو ہوں

  

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) نیویارک میں دوسرے مرحلے کے  پارٹی پرائمری انتخابات 23 اگست کو ہوں گے جس میں کانگریس کے ایوان نمائندگان کے ممبران اور سٹیٹ سئنٹرز کے پارٹی انتخابات عمل میں لائے جائیں گے. بعدازاں ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹی کی پرائمریز میں منتخب ہونے والے منتخب ممبران کے آپس میں فائنل مڈٹرم انتخابات رواں سال 8 نومبر کو ہوں گے.

نیویارک سٹی بورڈ آف الیکشینز کے ایک اعلامیے کے مطابق نیویارک ریاست میں 23 اگست کو ہونے پرائمری انتخابات کے لیے قبل از وقت (ارلی) ووٹنگ 13 اگست سے 21 اگست تک جاری رہے گی. جبکہ حتمی پرائمریز 23 اگست کو منعقد ہوں گی.

واضح رہے کہ نیویارک سٹیٹ میں پہلے مرحلے کے پرائمری انتخابات 28 جون کو ہوئے تھے جن میں نیویارک کے گورنر، لیفٹیننٹ گورنر، ممبران سٹیٹ اسمبلی، ججز اور پارٹی پوزیشن کے لیے ووٹ ڈالے گئے تھے.

مزید :

بین الاقوامی -