ملک کے ساتھ سازش میں عمران خان اور ان کے ورکرز شامل ہیں، شرجیل میمن

ملک کے ساتھ سازش میں عمران خان اور ان کے ورکرز شامل ہیں، شرجیل میمن
ملک کے ساتھ سازش میں عمران خان اور ان کے ورکرز شامل ہیں، شرجیل میمن

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ شہباز گِل نے اداروں کے خلاف بے بنیاد  بیان دیا ،ملک کے ساتھ سازش میں عمران خان اور ان کے ورکرز شامل ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عمران خان پی ٹی آئی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں، عمران خان نے کہا کہ بھتے کی پرچیاں پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھیجی جارہی ہیں، عمران خان نے کہا طالبان کو خیبرپختونخوا میں سازش کے تحت فعال کیاجارہاہے،عمران خا ن پی ٹی آئی خیبر پختونخوا حکومت سے بھی مستعفی ہوں ، کیا بھتے سے متعلق بات پرعمران خان غلط بیانی کررہے ہیں یا ترجمان،ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا تھا بھتہ واقعات کم ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کس کی ہے؟ دہشتگرد آئے اور دہشتگرد چھڑا کر چلے گئے، عمران خان اب عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ، گزشتہ روز عمران خان کی پریس کانفرنس میں باڈی لینگویج مختلف تھی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کو عمران خان نے وزیر اعلی ٰبنایا ، انہوں نے بھی کہا شہبازگل کوایسا بیان نہیں دینا چاہیے،سیاستدان عوامی نمائندہ ہوتا ہے ،انہیں ہرسوال کا جواب دیناہوتاہے ، توشہ خانہ کی اشیا من پسند رقم پر بیچ کر عمران خان پر نیب کا کیس کیوں نہیں بنتا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -