خبردار ۔۔۔جشن آزادی پر و ن ویلنگ، ہلڑبازی اور ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف پولیس کا شکنجہ تیار

خبردار ۔۔۔جشن آزادی پر و ن ویلنگ، ہلڑبازی اور ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف ...
خبردار ۔۔۔جشن آزادی پر و ن ویلنگ، ہلڑبازی اور ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف پولیس کا شکنجہ تیار

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) پولیس نے جشن آزادی کی آمد کے حوالے سے ہوائی فائرنگ، ون ویلرز، ہلڑ بازی، ریسنگ، زگ زیگ اور سائیلنسر نکال پر گاڑی و رکشہ چلانے والوں کیخلاف کمر کس لی.اب ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے والا مکینک بھی جیل کی ہوا کھائے گا، اس حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس نے آگاہی اقدامات کرنا شروع کر دیئے. ٹریفک پولیس نے ورکشاپ اور موٹر مکینکس کو جشن آزادی کے پیش نظر تنبیہ کرنا شروع کر دی۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے سرکل افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ آگاہی کیلئے موٹرسائیکل ورکشاپ، مکینکس کو اس حوالے سے تنبیہ کریں، ان کا کہنا تھا کہ ون ویلرز اور موٹر مکینک دونوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا، یہ جشن آزادی، ایکسیڈنٹ فری جشن آزادی ہوگی، موٹرمکینکس ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے اور سائیلنسر نکالنے پر اجتناب کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن پولیس کیساتھ مل کر سابقہ ریکارڈ یافتہ ون ویلرز کی لسٹ مرتب کی جا رہی ہے، جشن آزادی پر شہری خصوصاً والدین مثبت کردار ادا کریں۔ آگاہی مہم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنے بچے کی حادثاتی موت کے ذمہ دار آپ خود ہونگے، والدین کے تعاون سے خونی کھیل کو خاتمہ ممکن ہو گا،سٹی ٹریفک پولیس سوشل میڈیا پر بھی بھرپور آگاہی مہم چلا رہی ہے، تاکہ نوجوان نسل کو اس خونی کھیل سے دور رکھا جائے۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -پنجاب -لاہور -