طالبان کے معاملے پر افغان حکومت سے رابطے میں ہیں ،وزیر دفاع خواجہ آصف

طالبان کے معاملے پر افغان حکومت سے رابطے میں ہیں ،وزیر دفاع خواجہ آصف
طالبان کے معاملے پر افغان حکومت سے رابطے میں ہیں ،وزیر دفاع خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان کے معاملے پر افغان حکومت سے رابطے میں ہیں ، پرویز مشرف کے دور کے خاتمے کو 14 سال ہوچکے ہیں ،سیاستدانوں کو اپنی لڑائی اپنے محاذ پر رکھنی چاہیے۔ 

نجی ٹی وی "ہم نیوز" کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ  ہمیں اداروں کے تقدس کو ملحوظ خاطررکھنا چاہیے، سیاستدانوں کو اپنی لڑائی اپنے محاذ پر رکھنی چاہیے، سیاستدانوں کو لڑائی کسی اور حدود میں لیکر نہیں جانی چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر انہیں سیاستدان برادری میں ثالث کا کرداردیاگیا تو دیکھیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں،شہبازگل نے جوکہا نہیں کہنا چاہیے تھا ، قانون توڑنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -