نمرہ اور اسد کے ہاں بیٹے کی پیدائش، جوڑی نے نومولود کی ویڈیو مداحوں سے شیئر کر دی

نمرہ اور اسد کے ہاں بیٹے کی پیدائش، جوڑی نے نومولود کی ویڈیو مداحوں سے شیئر ...
نمرہ اور اسد کے ہاں بیٹے کی پیدائش، جوڑی نے نومولود کی ویڈیو مداحوں سے شیئر کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی مشہور جوڑی نمرہ اور اسد نے 2020 میں بے مثال شہرت حاصل کی تھی اور اب انکے ہاں پہلے بیٹے  کی پیدائش ہوئی ہے  جوڑی نےاپنے مداحوں کے ساتھ  ننھے مہمان کی ویڈیو شیئر کردی۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف جوڑی نمرہ اور اسد نے 2020 میں بہت کم عمری میں ہی شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کےبعد سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی تصاویر نے  دھوم مچادی ،وہی  یہ سب کی پسندیدہ جوڑی بن گئی ۔ ان کی شادی کو معاشرے میں بھی کافی سراہا گیا۔

وائرل ہونے والا جوڑا اپنے یوٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی شادی کے بعد کی زندگی کے بارے میں اپنے مداحوں کو اپ ڈیٹ کرتے رہتے ہیں او رچند ماہ قبل انہوں نے بتایا کہ "نمرہ امید سے ہیں اور بہت جلد ان کے ہاں پہلے بچے کی آمد ہے۔ گزشتہ روز نمرہ اور اسد نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک بلاگ  شیئر کیا اور اپنے مداحوں کو  آگاہ کیا کہ" ان کے ہاں پہلے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے" ۔ وائرل ویڈیو میں اسد نے ہسپتال کے لمحات کو شیئر کیا۔ویڈیو میں ان کے والدکوبچے  کو گود  میں لیتے اور کانوں میں اذان دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید :

تفریح -