وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی گئی ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

 وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی گئی ، نجی ٹی ...
 وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی گئی ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی گئی ، یہ درخواست تھانہ پرانی انار کلی میں دی گئی ۔

نجی ٹی وی "ہم نیوز " کے مطابق  درخواست عبداللہ ملک ایڈووکیٹ کی جانب سے تھانہ پرانی انار کلی میں جمع کرائی  گئی    جس میں موقف اپنایا گیا کہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وہ  وہ شہباز گل پر پندرہ ، بیس کلو گرام ہیروئن ڈال سکتے ہیں ، رانا ثنا اللہ کے بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے پاس ہیروئن موجود ہے ، لہذا مقدمہ درج کیا جائے ۔ددسری طرف اس خبر کے فائل ہونے تک پولیس کا باضابطہ موقف سامنے نہیں آسکا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  آج عمران خان کہہ رہے ہیں کہ گرفتاری سے پہلے صفائی کا موقع دینا چاہیے، مجھ پر 15 کلو ہیروئن ڈالی گئی، کیا مجھے گرفتار کرتے وقت صفائی کا موقع دیا تھا؟۔ شہبازگل کا بیان سب طے شدہ پروگرام تھا، یہ سارے لوگ اس میں شامل ہیں، عمران خان کی صدارت میں میٹنگ ہوئی، اگر ثبوت ملے تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔

 وزیر  داخلہ نے کہا کہ شہبازگل کو مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا اور 24 گھنٹوں میں عدالت میں پیش کیا، اس معاملے میں پوری قانونی کارروائی ہوگی جب کہ شہباز گل یا ڈرائیور پر تشدد کی بات غلط ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -