مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عمران خان کو پسینہ آرہا ہے، کبھی محنت کی ہو تو علم ہو پسینہ کیسے آتا ہے ، فواد چودھری 

مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عمران خان کو پسینہ آرہا ہے، کبھی محنت کی ہو تو علم ...
مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عمران خان کو پسینہ آرہا ہے، کبھی محنت کی ہو تو علم ہو پسینہ کیسے آتا ہے ، فواد چودھری 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ آج مریم اورنگزیب فرما رہی تھیں کہ پریس کانفرنس میں عمران خان کو پسینہ آرہا تھا ، ن لیگی قیادت نے کبھی محنت کی ہو تو علم ہو کہ پسینہ کیسے آتا ہے ، عمران خان روزانہ دو گھنٹے کی وزرش کرتے ہیں ۔ 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ  آصف زرداری اور شریف خاندان لوٹ مار کر کے واپس چلے گئے ،  حمزہ شہبازآبائی گھرلندن چلے گئے ہیں، یہ لوگ پاکستان صرف لوٹ مار کے لیے آتے ہیں،  مصدق ملک اپنے وزیر خزانہ  مفتاح اسماعیل سےپوچھ لیں کہ عارف نقوی کون ہے؟، عارف نقوی مفتاح اسماعیل کے بڑے اچھے دوست ہیں،  مریم نوازکہتی ہیں نوازشریف کوتنخواہ نہ لینے پرنااہل کیاگیا، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ قوم بیوقوف ہے، نوازشریف کے بیٹے دبئی میں کمپنی پرکمپنی چلارہے تھے، دبئی میں کمپنیزسےنوازشریف کوکروڑوں روپے ٹرانسفرہورہے تھے، نوازشریف نے کمپنی کے اثاثوں کوڈکلیئرنہیں کیا تھا،  ان کمپنیوں کے ذریعے شریف فیملی منی لانڈرنگ کررہی تھی۔

فواد چودھری نے کہا کہ پانامہ کیس نوازشریف فیملی کی منی لانڈرنگ پرمبنی تھا،پانامہ کے بعد شہبازشریف فیملی کی منی لانڈرنگ سامنے آئی تھی، 2خاندانوں نے پیسہ چوری کرکے لندن اوردبئی میں رکھا، شہبازشریف پر 24ارب کی منی لانڈرنگ کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، شہباز شریف  کو وزیر اعظم اور بیٹے کو وزیر اعلیٰ بنادیا گیا۔

فواد چودھری نے کہا کہ  عمران خان چاہتےہیں پاک فوج مضبوط ہو، شہبازگل کے ڈرائیورکی اہلیہ کوگھرسے اٹھالیا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -