پی ٹی آئی لانگ مارچ, پنجاب میں کارروائیوں میں ملوث درجن بھر تھانیدار معطل کردیئے گئے

پی ٹی آئی لانگ مارچ, پنجاب میں کارروائیوں میں ملوث درجن بھر تھانیدار معطل ...
 پی ٹی آئی لانگ مارچ, پنجاب میں کارروائیوں میں ملوث درجن بھر تھانیدار معطل کردیئے گئے

  

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران 25 مئی کو  ہونے والی کارروائیوں میں ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا  آغاز کر دیا،  وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے مطابق 12 ایس ایچ اوز  معطل کرکے انکوائری کا  آغاز کردیا گیا ہے۔

 ہاشم ڈوگر کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں چھپے لوگوں کا جلد  پنجاب میں استقبال کریں گے، ن لیگ کے جن رہنماؤں کے خلاف تھانوں میں درخواستیں آئیں ان کےخلاف قانون اپنا راستہ بنائےگا، نواز  شریف اور خواجہ آصف کے اداروں کے خلاف بیانات سب کے سامنے ہیں، اداروں کی جانب سےکہا گیا تو نواز شریف، خواجہ آصف اور دیگر کے خلاف پولیس کارروائی کرےگی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -