'سعودی عرب میں سزا پانے والے پاکستانیوں میں سے دو کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ

'سعودی عرب میں سزا پانے والے پاکستانیوں میں سے دو کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے، ...
'سعودی عرب میں سزا پانے والے پاکستانیوں میں سے دو کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ سعودی عرب میں جن لوگوں کو سزا ہوئی ان میں 2 ن لیگ کے لوگ ہیں، دنیا میں جہاں کہیں یہ جاتے ہیں ان کے خلاف چور  چور کے نعرے لگتے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف اور زرداری خاندان ملک کو لوٹتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، پاکستان میں عیاشی کرنے آتے ہیں،ان لوگوں کا آبائی گھر لندن ہے۔

فواد  چوہدری کا کہنا تھا کہ فوج اور تحریک انصاف کے درمیان تفریق پیدا کرنے والے بے وقوف ہیں،  دو خاندانوں نے پیسا چوری کرکے لندن اور دبئی میں رکھا، عارف نقوی کے بارے میں مصدق ملک نے سوال کیا ہے، مفتاح اسماعیل سے پوچھ لیں کون ہے؟ عارف نقوی مفتاح اسماعیل کا بہت اچھا دوست ہے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں عوام کی منتخب کردہ حکومت ہی تسلیم کی جائےگی، شریف فیملی اپنی کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کر رہی تھی، نواز شریف اس لیے نا اہل ہوئےکہ ان پر بے شمار  الزامات تھے۔

مزید :

قومی -