لڑکی نے محبت میں خود کو ایڈز کا مرض لگوالیا

لڑکی نے محبت میں خود کو ایڈز کا مرض لگوالیا
لڑکی نے محبت میں خود کو ایڈز کا مرض لگوالیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک نوعمر لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کی محبت میں خود کو ایڈز کا مریض بنا لیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ ریاست آسام کے ضلع سولکاچی میں پیش آیا ہے جہاں اس15سالہ لڑکی کا بوائے فرینڈ ایڈز کا مریض تھا۔ چنانچہ لڑکی نے اس کی محبت میں اس کے جسم سے ایڈز سے متاثرہ خون نکال کر انجکشن کے ذریعے اپنے جسم میں داخل کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق اس لڑکے لڑکی کی ملاقات فیس بک کے ذریعے ہوئی تھی اور تین سال سے دونوں تعلق میں ہیں۔ ان تین سالوں میں تین بار لڑکی اپنے اس آشنا کے ساتھ گھر سے بھی بھاگ چکی ہے۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ ”ہم ایک دوسرے سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ اب کوئی ہمیں جدا نہیں کر سکتا۔ جب میں لڑکے کے ساتھ پہلی بار گھر سے بھاگی تھی، اس وقت سے ہی مجھے معلوم ہے کہ اسے ایڈز کا مرض لاحق ہے۔“

لڑکی نے بتایا کہ ”میں نے انجکشن کے ذریعے اپنے بوائے فرینڈ کے جسم سے خون نکالا اور اسے اپنے جسم میں داخل کر لیا۔ مجھے کوئی پروا نہیں ہے کہ میرے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ میں اتنا جانتی ہوں کہ میں کبھی اس سے الگ نہیں رہ سکتی۔“ رپورٹ کے مطابق پولیس نے لڑکے کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ لڑکی کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا جا رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -