نوکری کی درخواست دینے کے 14 سال بعد بھی کال نہ آئی تو آدمی نے کمپنی سے بدلہ لینے کیلئے ایسا قدم اٹھالیا کہ ہنسی آجائے

نوکری کی درخواست دینے کے 14 سال بعد بھی کال نہ آئی تو آدمی نے کمپنی سے بدلہ ...
نوکری کی درخواست دینے کے 14 سال بعد بھی کال نہ آئی تو آدمی نے کمپنی سے بدلہ لینے کیلئے ایسا قدم اٹھالیا کہ ہنسی آجائے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک آدمی نے 14سال قبل ایک کمپنی میں ملازمت کے لیے درخواست دی تھی جہاں سے اسے کبھی کال نہیں آئی۔ گزشتہ دنوں اتنے عرصے بعد اس شخص نے کمپنی سے بدلہ لینے کے لیے ایسا کام کر دیا ہے کہ جان کر آپ کے چہرے پر بھی مسکراہٹ پھیل جائے گی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ شخص جو اب ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر بن چکا ہے، اس نے چودہ سال بعد اس کمپنی سے درخواست واپس لینے کے لیے فون کر دیا۔

یہ شخص کمپنی کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کو کی گئی فون کال کی ویڈیو بناتا ہے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیتا ہے۔ اس کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ فون کال میں جب یہ شخص کمپنی کے نمائندے کو بتاتا ہے کہ اس نے ملازمت کے لیے یہ درخواست 2008ءمیں دی تھی تو نمائندہ بھی ایک بار چکرا کر رہ جاتا ہے اور وہ اسے پوچھ لیتا ہے کہ ’تم نے نشہ تو نہیں کر رکھا؟‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -