بھارتی اداکار کی خود کشی کی کوشش، ویڈیو سامنے آگئی

بھارتی اداکار کی خود کشی کی کوشش، ویڈیو سامنے آگئی
بھارتی اداکار کی خود کشی کی کوشش، ویڈیو سامنے آگئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے بنگالی اداکار سیبال بھٹہ چاریا نے گزشتہ روز اپنی جان لینے کی کوشش کر ڈالی اور اس خوفناک عمل کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق سیبال بھٹہ چاریا نے خودکشی کی کوشش میں اپنے سر اور ٹانگ کو شدید زخمی کر لیا۔ اداکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھ کر پولیس حرکت میں آئی اور اسے تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ 

کلکتہ پولیس کا کہنا ہے کہ سیبال بھٹہ چاریا ڈپریشن کے عارضے میں مبتلا ہے، اور ڈپریشن کی وجہ سے ہی اس نے خودکشی کی کوشش کی۔اس نے فیس بک پر لائیو سٹریم کے دوران اقدام خودکشی کیا۔ ویڈیو میں وہ کہتا ہے کہ ”مجھے اس اقدام پر مجبور کیا گیا ہے۔ اس کے لیے میری بیوی، میری ساس اور۔۔۔“ ابھی وہ اتنا ہی کہہ پاتا ہے کہ ویڈیو بند ہو جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں بھٹہ چاریا کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -