فرانسیسی فٹ بالر کے خلاف 7 خواتین پر جنسی حملے اور زیادتی کا مقدمہ

فرانسیسی فٹ بالر کے خلاف 7 خواتین پر جنسی حملے اور زیادتی کا مقدمہ
فرانسیسی فٹ بالر کے خلاف 7 خواتین پر جنسی حملے اور زیادتی کا مقدمہ

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مانچسٹر سٹی اور فرانس کے فٹ بالر بنیامین مینڈی کے خلاف 7خواتین پر جنسی حملے اور جنسی زیادتی کے مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق 28سالہ مینڈی کے خلاف مقدمے کی کارروائی چیسٹر کراؤن کورٹ میں شروع ہوئی ہے۔ پہلی پیشی پر مینڈی ڈارک بلیو سوٹ پہن کر عدالت میں پیش ہوئے۔ 

رپورٹ کے مطابق مینڈی پر جنسی زیادتی کے 8اور جنسی حملے کا ایک الزام عائد کیا گیا ہے۔ عدالت میں فرانسیسی فٹ بالر کے ساتھ مترجم بھی تھا تاہم اس نے خود انگریزی میں اپناشناخت بتائی۔ اس مقدمے کی کارروائی 15ہفتے تک جاری رہے گی، جس کے بعد فیصلہ سنا دیا جائے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ اگر مینڈی پر عائد الزامات درست ثابت ہو گئے تو اس کا کیریئر ختم ہو جائے گا اور اسے کئی سال قید کاٹنی پڑ جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -