امریکہ میں پاکستانیوں کا قاتل افغان سیریل کلر گرفتار

امریکہ میں پاکستانیوں کا قاتل افغان سیریل کلر گرفتار
امریکہ میں پاکستانیوں کا قاتل افغان سیریل کلر گرفتار

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں پاکستانیوں کے سیریل کلر افغانی کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق 51سالہ ملزم کی شناخت محمد سید کے نام سے ہوئی ہے، جس نے امریکی ریاست نیومیکسیکو میں 4 پاکستانی شہریوں کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے یہ وارداتیں ممکنہ طور پر فرقہ واریت کی بنیاد پر کیں۔ تاہم تاحال قتل کے محرکات کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

ملزم نے ایک شخص کو گزشتہ سال نومبر میں قتل کیا تھاجبکہ باقی تین کو گزشتہ دو ہفتوں کے دوران قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل مقتولین کو کسی حد تک جانتا تھا۔ ڈپٹی کمانڈر کیلی ہرٹسوک کا کہنا ہے کہ ”یہ مسلمانوں کے مابین پائی جانے والی فرقہ وارانہ عداوت کا شاخسانہ ہو سکتا ہے تاہم اس واردات کی حتمی وجہ جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔ملزم امریکہ میں مجرمانہ ریکارڈ کا حامل شخص ہے۔ اس کے خلاف حالیہ سالوں میں متعدد بار گھریلو تشدد کے کیسز بھی رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔“

مزید :

بین الاقوامی -